اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری علی باقری اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اگلے دور کے ایٹمی مذاکرات قزاقستان میں 26 فروری کو ہوں گے۔ ہیلگا اشمد نے گزشتہ شب علی باقری سے ٹیلی فونی رابطہ قائم کرکے اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک بار پھر فروری میں ایٹمی مذاکرات کے انعقاد کی درخواست کی تھی۔ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوری میں ایٹمی مذاکرات کے انعقاد کے لئے اپنی آمادگي کا اعلان کیا تھا لیکن ہیلگا اشمد نے کہا تھا کہ گروپ پانچ جمع ایک، جنوری میں مذاکرات کرنے سے قاصر ہے لہذا انہوں نے ایران سے فروری میں مذاکرات کی درخواست کی۔
4 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388185
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اگلے دور کے ایٹمی مذاکرات 26 فروری کو قزاقستان میں ہوں گے۔